اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹوباگو (نیوز ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 40 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پہلی اننگز
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کے کینتھ وسوا نے 11 رنز بنائے جب کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

یوگنڈا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے تین، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ لوکی فرگس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز
یوگنڈا کے 40 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 41 رنز کا ہدف 5.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

T20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں دونوں ٹیمیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں گروپ سی سے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا مطالبہ ہے پارٹی قیادت کیخلاف مقدمات ختم ہونےچاہئیں،عمر ایوب

متعلقہ خبریں