اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ، امپائرز کا فیصلہ، پاکستان کیلئے امید افزا

فلوریڈا( اے بی این نیوز)آئرلینڈ بمقابلہ امریکہ، موسم بہتر ہوگیا۔میچ کے دوران بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا ہے۔ لاڈرہل میں رات 12 بجے کے قریب بارش کا 30 فیصد امکان ہے، جہاں جمعہ کو آئرلینڈ بمقابلہ USA میچ کھیلا جانا ہے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا، پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے آئرلینڈ کو یہ میچ جیتنا ہوگا۔میچ واش آؤٹ ہوا تو پاکستان کو سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔ موجودہ موسمی حالات میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہیں۔واضح رہے کہ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم پانچ اوورز کھیلنا ہوں گے، میچ کے لیے 90 منٹ کا اضافی وقت بھی ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے میچ کھیلا جائےگا جو کہ گرین شرٹس کے ایونٹ میں مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔تاہم لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم میچ بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور اب تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔امپائرز پاکستانی وقت کےمطابق 8:30 بجےگراونڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں موسم اثر انداز ہوسکتا ہے۔ میچ کے دوران طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا کافی امکان ہے جو کہ پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا۔لاڈرہل فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان بارش کے 20 سے 34 فیصد امکانات ہیں جو کے بعد میں 70 سے 80 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

14 جون کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں موسم کی پیشن گوئی:

10 بجے بارش کا 20 فیصد امکان

11 بجے بارش کا 20 فیصد امکان

12بجے بارش کا 34 فیصد امکان

دوپہر 1 بجے بارش کا 73 فیصد امکان

دوپہر 2 بجے بارش کا 83 فیصد امکان

امید کی جارہی ہے کہ میچ تاخیر کے بغیر شروع ہو البتہ بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہوا تو امریکا 5 پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا۔امریکا کی فتح بھی آئرلینڈ اور پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر کردے گی لیکن اگر آئرلینڈ نے امریکا کو شکست دی تو پاکستان اور آئرلینڈ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔پھر 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، پاکستان اگر آئرلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا اور اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا۔اگر میچ میں بارش ہوئی تو بھی اسے نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم پانچ اوورز کا کھیل لازمی ہے جبکہ میچ کیلئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی دیا جائےگا۔
قبل ازیں امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ۔ پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا تھا۔
امریکہ 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر8مرحلےمیں پہنچ گیا۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے موقع پر فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم اب میچ کے دوران بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں، کوئی میچ دیکھنے کے لیے پُر جوش ہے تو کوئی پاکستانی ٹیم کے سپر8 میں پہنچنے کی دعائیں کرتا نظر آتا ہے۔

ایک صارف نے گزشتہ روز طوفانی بارشوں کی ایک ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اس موسم میں کوئی بھی میچ مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، یعنی اس بار قدرت کا نظام ہمارے حق میں معلوم نہیں ہوتا۔

فلوریڈا کا موسم کچھ ایسا ہے جہاں بھارت بمقابلہ کینیڈا، پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ اور امریکا بمقابلہ آئرلینڈ میچ کھیلے جانے ہیں۔

کلثوم نامی صارف نے لکھا کہ فلوریڈا میں موسم آج بہتر ہے۔ امریکہ اور آئرلینڈ میچ کے دوران بارش کے چانسسز 20 فیصد ہیں اور اتنے ہی پاکستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے ہیں۔

ارمان لکھتے ہیں کہ اگرآج بارش کی وجہ سے میچ ڈرا ہو گیا تو پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر جائے گا۔

طارق زمان ملک نے لکھا کہ آج آئرلینڈ کا میچ امریکہ کے ساتھ ہے جس میں ہم نے یہ دعا کرنی ہےکہ آئرلینڈ امریکا سے جیت جائے اور آئر لینڈ کا اس سےاگلا میچ اتوارکوپاکستان کےساتھ ہے جس میں ہم نےدعا کرنی ہےکہ آئرلینڈ پاکستان سے ہار جائے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ویسےہم بھی کتنے خودغرض ہیں نا کہ ایک ہی ٹیم کی کبھی جیت اورکبھی ہارکی دعائیں کرتے ہیں۔

اب آئرلینڈ کا اگلا میچ امریکہ کے ساتھ آج یعنی بروزجمعہ کو ہے،جس میں ہم نے یہ دعا کرنی ہےکہ آئرلینڈ جیتے
اور آئر لینڈ کا اس سےاگلا میچ اتوارکوپاکستان کےساتھ ہے جس میں ہم نےدعا کرنی ہےکہ آئرلینڈہارے.ویسےہم بھی کتنے خودغرض ہیں نا کہ ایک ہی ٹیم کی کبھی جیت اورکبھی ہارکی دعائیں…

واضح رہے کہ پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے نا صرف آئر لینڈ سے میچ جیتنا ہو گا بلکہ اسے آئر لینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست کا انتظار بھی کرنا پڑے گا، بارش کے باعث میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی ٹیم کا ٹی20 ورلڈکپ کا سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے اپنے 3 میں سے 2 میچ ہار چکا ہے جبکہ 1 میچ میں اسے کامیابی ملی ہے۔

مزید پڑھیں :مناسک حج کا پہلامرحلہ، منیٰ میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا

متعلقہ خبریں