اہم خبریں

ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ2024 افغانستان کی پاپوا نیو گنی کو شکست ،سپر8 مرحلے میں کوالیفائی کرلیا

اینٹیگا (نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کی ٹیم کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاپوا نیو گنی کی اننگز
افغانستان کی دعوت پر پاپوا نیو گنی نے بیٹنگ شروع کی جو بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ کپتان اسد والا 12 رنز پر رن آؤٹ ہو کر واپس آئے۔ ان کے بعد آنے والا لیگا سائکا بغیر کوئی رن بنائے کیچ ہو گیا، سسی باو بھی لیگا کے پیچھے چل پڑے۔ ہری ہری صرف کریز کا چکر لگا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپلان ڈوریگا نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، ایلی ناؤ نے 13 رنز، ٹونی ایرا نے 11 رنز اور چاڈ سوپر نے نو رنز بنائے، اس طرح پاپوان کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی اننگز
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے تین، نوین الحق نے دو اور نور احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بعد ازاں 96 رنز کا ہدف افغان بلے بازوں نے 15.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں دو میچ کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کی۔ افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز سے اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔

افغان اسکواڈ
راشد خان (ج)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، نور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی۔

پاپوا نیو گنی اسکواڈ
اسد والا (c)، ٹونی آرا، لیگا سائیکا، سیسی باؤ، ہری ہری، چاڈ سوپر، کپلان ڈوریگا، جوہان کاریکو، نارمن وانووا، ایلی ناؤ اور سمو اگو کیمیا۔
مزید پڑھیں: مناسک حج کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، عازمین منیٰ روانہ ہونگے

متعلقہ خبریں