تروبا(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی کے زیراہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی گئیں۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
نیوزی لینڈ کی دعوت پر میزبان ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا نہ نکلا۔ اوپنر جانسن چارلس کھاتہ کھولے بغیر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد نکولس پورن برینڈن کنگ کا ساتھ دینے آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 20 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔میزبان ٹیم کی اگلے 10 رنز پر مزید تین وکٹیں گر گئیں۔
چھٹے نمبر پر آنے والے شرفین ردرفورڈ نے 30 کے مجموعی سکور پر کریز سنبھالی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 149 تک پہنچا دیا، انہوں نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ عقیل حسین نے 15، آندرے رسل نے 14 اور روماریو شیفرڈ نے 13 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین گیند بازی کی اور چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ جمی نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔
کیویز اسکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے تھے جن میں فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جمی نیشم، مچل سینٹنر، رچن رویندا، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی شامل تھے۔
ویسٹ انڈین اسکواڈ
رومن پاول نے ویسٹ انڈیز کی کپتانی کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن کنگ، جانسن چارلس، نکولس پوران، رسٹن چیس، شیرفن ردرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف اور گدکش موتی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ مل گئی، مزید8 لاشیں برآمد