اہم خبریں

آج کے میچ میں 100فیصد کارکردگی دیں گے، بابر اعظم

نیو یارک ( اے بی این نیوز       )کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں 100فیصد کارکردگی دیں گے۔ پہلے میچ میں جو ہوا بھول چکے ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کیلئے بہت حوصلہ ملتا ہے۔ ٹیم میں چار فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔ میچ میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کرسکیں۔ یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں اندازہ ہے یہاں کتنا سکور ہونا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں ۔ شاداب خان ،فخر زمان، افتخار احمد بھی پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان اور عثمان خان شامل۔ عماد وسیم ، محمد عامر ، نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی آج ایکشن میں ہونگے

جبکہ بھارتی ٹیم میں روہت شرما ، ویراٹ کوہلی ،ریشبھ پنت ،شیوم ڈوبے شامل ہیں۔ سوریا کماریادیو ،ہاردک پانڈیا ،رویندراجڈیجا، اکشر پٹیل بھی ٹیم کا حصہ۔ جسپریت بمراہ ، محمد سراج اور عمر شدیپ سنگھ بھی میچ کھیل رہے ہیں۔

ادھر نیو یارک میں ایک بار پھر بارش۔ ناسائو کرکٹ سٹیڈیم کی یچ پھر کو ورز سے ڈھانپ دی گئی

مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں، عیدالاضحیٰ کے مو قع پر 5 چھٹیاں

متعلقہ خبریں