اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 ،سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا ۔ سعودی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔
سعودی عرب فٹبال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے ۔ میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ۔ پاکستان اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکہ سے کل پنجہ آزمائی کرے گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بج کر تیس منٹ پر ڈیلا س میں مد مقا بل آ ئیں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے ایک ہی ہدف ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں۔
مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی۔ ۔ کوشش کریں گے کہ جو پہلے غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔ ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ۔ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں
مزید پڑھیں :متنازع ٹوئٹ معاملہ،تفتیشی ٹیم نے21سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے دیا