لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کل سے آغاز ہورہا ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ترانہ ’’ساڈی واری اوئے‘‘ جاری کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے ترانے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیا فیروز خان نے دوسری شادی کر لی؟ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔
علم میں رہے کہ کل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں افتاحی میچ میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں ڈیلاس میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دن کے دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز اور پاپانیو گونیا کی ٹیم ساڑھے 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان ٹیم میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی اس کے بعد ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے خلاف 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے، پاکستان ٹیم کا تیسرا میچ 11 جون کو نیویارک میں کینیڈا کے خلاف ہے پھر 16 جون کو لاڈرہل کے مقام پر آئرلینڈ کا سامنا ہوگا۔
پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔