سڈنی (نیوزڈیسک) باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی باکسر الیاس ہزارہ نے بھارتی باکسر گورجند سنگھ کو ہرا کر گولڈ میڈل اور ٹرافی جیت لی۔آسٹریلیا میں ہونے والے بگ ٹائم باکسنگ ٹورنامنٹ کے میلبرن میں ہونے والے فیصلہ کن مقابلے میں کوئٹہ کے نوجوان باکسر الیاس زہرہ نے روایتی حریف بھارتی باکسر گورجند سنگھ کو شکست دے دی۔
الیاس ہزار نے با آسانی گورجند سنگھ کو چاروں خانے چت کر کے بیرون ملک پاکستان کا پرچم بلند کیا اور اس کارکردگی پر گولڈ میڈل کے ساتھ ٹرافی بھی جیت لی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں ہونے والے کومبیٹ کراٹے مقابلے کے فائنل میں بلوچستان کے ہی شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو شکست فاش دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔