ایپوہ(نیوزڈیسک)سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
13سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم کے لیے فائنل کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور جاپان نے پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کی۔
تاہم اس کے بعد قومی ٹیم نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی اور اعجاز احمد کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا۔
مزیدپڑھیں:جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
میچ کے تیسرے کوارٹر میں قومی ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے جاپان کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کا صلہ قومی ہاکی ٹیم کو اس وقت ملا جب عبدالرحمٰن نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر پاکستان کو میچ میں ایک گول کی برتری دلا دی۔
اس سے قبل کہ قومی ٹیم میچ میں فتح حاصل کرتی، میچ کے چوتھے کوارٹر میں جاپان نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔
قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور فائنل سے قبل کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے تین جیتے اور دو میچز ڈرا کیے۔
پاکستان اس سے قبل تین بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت چکا ہے اور آخری بار 2003 میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
اس سے قبل تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان ملائیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔