اسلام آباد(احمد حسیب سے)ملائشیا میں جاری 30 ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینڈا کو 4-5 سے ہرادیا۔ پاکستان شروع میں 0-2 سے پیچھے تھا مگر اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان نے یکے بعد دیگرے 3 گول کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابو بکر نے 2 جبکہ رانا وحید ، لیاقت ارشد اور علی عضنفر نے ایک ایک گول کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا
تھا۔
9 مئی واقعات میں نامعلوم افراد ملوث تھے ، عمران خان
پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کر کے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔
پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اپوزیشن پر ہے پاکستان کو بہتر گول اوسط پر برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4- 5 کے اسکور سے مات دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دی تھی۔