لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پلیئنگ الیون کی تشکیل کے لئے ٹیم مینجمنٹ کی ہوٹل میں اہم میٹنگ ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد پلیئنگ الیون کی تشکیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کی فائنل الیون میں شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف پہلے ہی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ ممکنہ طور پر کندھے کی انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹاپ آرڈر بیٹر اظہر علی کو بھی آرام دینے پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ملتان ٹیسٹ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر اسپن ٹریک تیار کیا گیا ہے۔