ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم پونیت سنگھ نے خرید لی

دبئی(نیوزڈیسک)سلیبریٹی کرکٹ لیگ میں پنجاب دے شیر کے مالک پونیت سنگھ نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم خرید لی

اس کے ذریعے پونیت سنگھ نے ڈبلیو سی ایل میں قدم رکھ دیا ہے ۔ ڈبلیو سی ایل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ایک پریمیئر کرکٹ لیگ ہے جس کے شریک مالک بالی ووڈ سٹار جے دیوگن ہیں۔لیگ کے میچز برمنگھم کے باوقار ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے جس میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر ، کھلاڑیوں کی شرکت
پونیت سنگھ کی ٹیم چیمپئن آسٹریلیا آمدہ سیزن میں زبردست کارکردگی دکھانے کو تیار ہے ،ٹیم میں شون مارش، بریٹ لی، ٹم پین اور بین کٹنگ جیسے وسیع تجربے کے حامل لیجنڈری کھلاڑی شامل ہوں گے۔