اہم خبریں

محسن نقوی کی افریقی،کیوی کرکٹ بورڈکے چیئرمین سے اہم ملاقاتیں

دبئی (نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوسے سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوحتمی شکل دی گئی۔

ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ میںپاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔

ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی پی محسن نقوی نے کہاکہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی۔دنیا کے پہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے

متعلقہ خبریں