اہم خبریں

مسلم ہینڈز کا اعزاز ، محمد عدیل چائلڈ فٹبال قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم ہینڈز پروجیکٹ میدان کی ایک اور کامیابی۔ٹانک، کے پی کے سے تعلق رکھنے والے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی محمد عدیل کو پاکستان کی قومی ٹیم کے ابتدائی تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد عدیل سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ قطر 2022 اور ناروے کپ 2023 میں کارکردگی کی بنیاد پر بطور محافظ پاکستان انڈر 19 فٹ بال ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں