نیویارک (نیوز ڈیسک ) باکسنگ کی دنیا کے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسن کئی برس بعد ایک بار پھر رنگ میں واپس آ رہے ہیں۔لیجنڈری باکسر یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال سے
مزید پڑھیں:پاکستان سپورٹس بورڈ ارشد ندیم کو بین الاقوامی معیار کا جیولن سپانسر کریگا
مقابلے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔ دونوں کے درمیان یہ باکسنگ میچ 20 جولائی کو ڈیلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہوگا، جسے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر لائیو نشر کیا جائے گا۔یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں کسی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی لائیو نشریات ہوگی،مائیک ٹائیسن کی عمر 57
سال جبکہ جیک پال کی 27 سال ہے، جیک پال نے گزشتہ سال ایک باکسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار ٹومی فیوری سے بھی مقابلہ کیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا، مگر اس مقابلے سے انہیں 90 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔