کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 169 رنز ہی بناسکی۔
اس میچ کےلیے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، محمد علی اور فیصل اکرم پر مشتمل تھی۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان شان مسعود، ٹیم سیفرٹ، جیمز وینس، شعیب ملک، لوئس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ اور بلیسنگ موزارابانی شامل تھے۔
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہم درست سمت میں ہیں، میچ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے سے متعلق اپنے لیے صورتحال آسان بناسکیں۔