اہم خبریں

کرکٹر محمد عامر کی فیملی کیساتھ ضلعی افسران کا ناروا سلوک، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا

لاہور(نیوزڈیسک)ملتان اسٹیڈیم میں کرکٹرمحمد عامر کی فیملی کیساتھ انتظامی افسران کے ناروا سلوک پر نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایکشن، کرکٹر محمد عامر کو فون ،واقعہ پر اظہار افسوس،۔قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کیساتھ اسٹیڈیم میں پیش آئے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔


اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔کرکٹر محمد عامر نے کا کہنا تھا کہ ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری غلط فہمی دور کردی ۔محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے تکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاوجہ باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا غلط استعمال ناقابل برداشت ہے۔


واضع رہے کہ 26 فروری کو ڈپٹی کمشنر ملتان نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا تھاجبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا بھی واقعہ پر شدید ردعمل دیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوںکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈاس طرح کے گھنائونے اقدامات کاازالہ کرے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے شدید احتجاج پر انتظامیہ اور سیکیورٹی افسر ان کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے

مزید یہ بھی پڑھیں:یوراج سنگھ ، شاہد آفریدی،کیون پیٹرسن ایک ساتھ نظرآئیں گے

متعلقہ خبریں