لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو8رنز سے شکست دیدی۔
پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بابر اعظم نے 59 گیندوں پر اپنے پی ایس ایل کیریئر کی دوسری جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 11ویں سنچری مکمل کی۔
مزیدپڑھیں:جاوید آفریدی کا سنچری بنانے پر بابر اعظم کے لیے کار کاتحفہ
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
جواب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم صرف 193رنز ہی بنا سکی۔
یاد رہے کہ یونائیٹڈ نے اس سے قبل لاہور قلندرز کو ہرایاتھا جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسے شکست ہوئی۔