اہم خبریں

جاوید آفریدی کا سنچری بنانے پر بابر اعظم کے لیے کار کاتحفہ

لاہور(نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری بنانے پر بابر اعظم کو کارایم جی ایسنس تحفے میں دینے کا اعلان کردیا۔

بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں 63 گیندوں پر ناقابل شکست 111 رنز بنا ئے ۔

ان کی یہ اننگز ان کی عالمی معیار کی بیٹنگ اور شاندار اسٹروکس کی وجہ سے دہائیوں تک یاد رکھی جائے گی۔

زلمی کے کپتان نے اپنی شاندار اننگز کے ذریعے خود کو دی کنگ ثابت کیا ۔

مزیدپڑھیں:عدم استحکام کے خواہشمند ناکام ہو رہے ہیں ، نیر بخاری

پاکستان سپر لیگ میں یہ ان کی دوسری سنچری تھی۔

بابر اعظم اب تک اب ٹی 20 کرکٹ میں 11 سنچریاں بناچکے ہیں اور وہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کےبعد دوسرے نمبر پرہیں،جنہوں نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 22 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

میچ کا رخ اس وقت تبدیل ہوا جب بابر اعظم نے اسلام آباد کے نوجوان فاسٹ بولر حنین شاہ کو ایک اوور میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور اس کے بعد سے زلمی کے کپتان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

متعلقہ خبریں