اسلام آباد( نیوزڈیسک) پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانیوالی سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر بلائنڈ کرکٹ میں 22 فروری کو ٹکرائیں گے
فائنل 25فروری کو کھیلا جائیگا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز 22فروری سے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں شروع ہوگی جس کا افتتاحی میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جاے گا۔
23فروری کوبھارت سری لنکا، 24فروری کو پاکستان سری لنکا میچ ہوگاجبکہ ٹاپ ٹو ٹیموں کے مابین فائنل 25فروری کو کھیلا جائیگا۔ سلطان شاہ نے بتایا کہ قومی بلائنڈ ٹیم کا سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ جاری ہے۔ بھارت کوپھر انٹرنیشنل ایونٹ میں شکست دینگے ،
سہ ملکی سیریز جیتنے کیلئے پر امید ہے۔ سہ ملکی سیریز میں نثار علی قومی بلائنڈ ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شہباز، فخر عباس، محمد سلمان، بدر منیر، شاہ زیب حیدر، معین اسلم، بابر علی، مطیع اللہ، محمد راشد، محمد صفدر، کامران اختر اور اکمل حیات شامل ہیں۔