دبئی (نیوزڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 28 ویں میچ میں گلف جائنٹس نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 3 رنز سے شکست دیدی کپتان جیمز ونس نے 39 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا، جورڈن کاکس نے 38 گیندوں پر دو چوکے اور چار چھکے لگا کر 57 رنز بنائے
شمرون ہیٹمائر کی ناقابل شکست 39 رنز کی شراکت کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ابوظبی نے اوپنر جیسن رائے کے 47 رنز کا تعاقب 31 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے کیا۔
مزید پڑھیں:آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 پلے آف شیڈول میں ردوبدل
انہوں نے جو کلارک (20) کے ساتھ 24 گیندوں پر دوسری وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی اور علی شان شرفو (29) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 38 گیندوں پر 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ جائنٹس اب کوالیفائر 1 میں ایم آئی ایمریٹس کا مقابلہ کرے گا۔