اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر کا سعودی شہزادے کو انوکھا تحفہ ، ذرائع کے مطابق شعیب اختر کی چیئرمین سعودی کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات ، شعیب اختر نے شہزادہ سعود کو اپنی 2003 کے ورلڈ کپ کی اصلیسویٹر تحفے میں پیش کردی۔شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات۔ شہزادہ سعود مشعل کو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 کی اپنی سویٹر پیش کی۔شعیب اختر کا کہنا تھا شہزادہ سعود بن مشعل کے ویژن کی بدولت سعودی عرب میں جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔
It was an honor meeting His Excellency Prince @saudmishal . With his vision, cricket in Saudi Arabia will go places in years to come.
I presented him my original jersey from World Cup 2003 played in South Africa. pic.twitter.com/m2hHf9aeqH— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 16, 2024