کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان سپر لیگ 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا،پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا،دونوں ٹیمیں دو دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں، ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
