برسلز(نیوزڈیسک)فیفا ویمن ورلڈکپ کی کامیاب اسپینش فٹبال ٹیم کی رکن جینی ہرموسا نےعدالت میں فیڈریشن صدر کیخلاف بیان ریکارڈ کروادیا۔فٹبالر نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے بعد فیڈریشن کے صدر نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو میرے لئے غیرمتوقع تھا۔اسپینش فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس نے خاتون فٹبالر کو دیئے گئے بوسے کو باہمی رضامندی ظاہر کیا تھا تاہم واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید تنقید نے انہیں عہدے سےاستعفیٰ دینے پر مجبور کردیا تھا۔ٹرافی و انعامات کی تقریب میں جینی ہرموسو کو بوسہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ وہ فیفا کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے موجود تھے۔لوئس روبیلز نے اسپین کی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور گال پر پیار بھی کیا تاہم مڈ فیلڈر ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا، اس غیر متوقع حرکت پر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئی ۔