اسلام آباد ( حسنین لیاقت ) پلیئر پاوور پھر سے سر اٹھانے لگی ، محمد رضوان چیئرمین کرکٹ بورڈ کو آنکھیں دکھانے لگے،کرسی آئی جانی چیز ہے آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا ، محمد رضوان کا ذکا اشرف سے مکالمہ،محمد رضوان نےذکا اشرف سے مکالمہ کرتے ہو ئے کہا کہ ایسے کام کئے جانے چاہئیں کہ لوگ بعد میں یاد رکھیں ، معلوم ہونا چاہئے کہ ورلڈکپ کون کھیلے گا کون نہیں، رضوان نے ذکا اشرف سے جواب مانگ لیا ذکا اشرف کی سابق کپتان سے مکالمہ کرتے ہو ئے کہا کہ بابر اعظم آپ بھی کچھ بولیں ، اس پر بابع اعظم نے جواب دیا کہ چیئرمین صاحب ، سب اچھا ہے سب ٹھیک چل رہا ہے ، چیئرمین ذکا اشرف کی میلبرن میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی روداد سامنے آگئی چیئرمین سے ملاقات سے پہلے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ذکا اشرف کو ٹف ٹائم دینے کا پلان بنایاسینئر کھلاڑیوں نے محمد رضوان چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لینے کا ٹاسک دیا
