سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر منٹ کا اعلان کر چکے ہیں اب انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے سے خوش ہیں، بس فیملی کیساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں لیکن آسٹریلیوی ٹیم کوٹی 20کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گا۔ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ ان کا کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا ۔