لاہور(نیوز ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان حصہ لیں گے۔لاہور میں یاسر عرفات کی نگرانی میں تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔