اہم خبریں

میری پہلی گرل فرینڈ گوری خان ہی تھیں، شاہ رخ خان سےٹوئٹرپر مداحوں کے فلم’’ پٹھان ‘‘بارے بھی سوالات

ممبئی (نیوزڈیسک)شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک سیشن کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پہلی گرل فرینڈ اہلیہ گوری خان ہی تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پرستار نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ کی پہلی گرل فرینڈ کون تھیں؟ شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہ میری اہلیہ گوری خان ہی تھیں۔ٹوئٹر سیشن میں زیادہ تر مداحوں نے نئی فلم پٹھان سے متعلق سوالات کیے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ 10 منٹ تک جو چاہیں پوچھیے پھر مجھے بچوں کے ساتھ پٹھو کھیلنے جانا ہے۔ایک پرستار نے ازراہ مذاق سوال کیا کہ پٹھان کے لیے کتنی فیس لی؟ شاہ رخ نے جواب دیا کیوں سائن کرنا ہے اگلی فلم میں؟

متعلقہ خبریں