اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور برانڈ ایچ ایس وائی کے مالک فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین نے کہا کہ ہمیں بھارتی اداکاروں کو اتنی ہی عزت دینی چاہیے جتنی وہ ہمیں دیتے ہیں، انہوں نے عرفی جاوید کو بھی پہچاننے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا بالی ووڈ میں کیا ہورہا ہے ،اس حوالے سے میں بہت کم جانتا ہوں، ہمیں بھارتی اداکاروں کو اتنی ہی توجہ دینی چاہیے جتنی وہ ہمیں دیتے ہیں، میرا فوکس صرف پاکستانی انڈسٹری ہے میں اسی پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، عزت دو عزت لو،جو ہمیں عزت نہیں دیتے ہم انہیں عزت کیوں دیں ۔ بھارتی اداکار ہمارے ساتھ صرف اس لیے کام نہیں کعرتے کیونکہ ہم پاکستانی ہیں۔ مجھے اس بیان پر اعتراض ہے کہ کوئی پاکستانی بالی ووڈ میں کام نہیں کرسکتا۔ یہ ہمیں عزت نہیں دیتے تو ہم انہیں عزت کیوں دیں ۔