اہم خبریں

ابھیشیک بچن کی بیٹی کی پرفارمنس وائرل

ممبئی(نیوزڈیسک)نامور اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن کی اداکاری کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کے ایک سالانہ ایونٹ کے دوران امیتابھ بچن کی پوتی نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔اسی ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔مذکورہ ایونٹ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے بھی ان بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

متعلقہ خبریں