دوران کنسرٹ سٹیج پر پرفارم کرتے گلوکارکی روح پرواز ، ویڈیو وائرل

برازیل (نیوزڈیسک)کنسرٹ میں دوران پرفارمنس گلوکار سٹیج پرگر کرجاں بحق ،عالمی میڈیا کے مطابق برازیلین گلوکار سٹیج پر گانا گاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے گر گئے ، گلوکار کی موت کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ۔ یہ افسوسناک مناظر سوشل میڈیاپروائرل ہوگئے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کنسرٹ کی ویڈیو وائرل جس میں 30 سالہ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے مشہور گانے ‘Vai Ser Tão Lindo’ پر پرفارم کرتے، جھومتے ہوئے نظر آ رہے تھے، کنسرٹ میں شریک ان کے مداح بھی ان کے ہم آواز ہو کر ان کے ساتھ گانا گا رہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران اچانک ہی گلوکار گر جاتے ہیں اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ان کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ سویلان بیرٹو اور بیٹی زوئی شامل ہیں۔