کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوب رو اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ کنگ کے ساتھ ماضی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں فلم پٹھان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما خان نے شاہ رخ خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فلمی دنیا کا چمکتا ہوا ستارا قرار دیا جو ہر آنے والے دن کے ساتھ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم پٹھان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ ریما خان نے انسٹا پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ تصاویر 2006 میں ذی ایوارڈز کی تقریب کی ریہرسل کی ہیں۔















