کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں بیمار ذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں بیمار ذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں، میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدر کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں، جن کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بےعزتی کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں۔ مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے، کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے۔















