اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف گلوکار راحت فتح علی خان ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب، 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔گلوکار راحت فتح علی خان بااثر پاکستانی تاجر ریحان صدیقی جو کہ تقریب کے منتظم اور امریکا میں مختلف ریڈیو چینلز کے مالک ہیں انکے تعاون سے امریکا کا ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریحان صدیقی نے راحت فتح علی خان کے ویزا کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک پٹیشن دائر کی اور امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن سے بھرپورحمایت حاصل کی۔ جیکسن نے نہ صرف ریحان صدیقی کی پٹیشن کی توثیق کی بلکہ امریکی سفیر کو ذاتی طور پر ایک خط لکھ کر پاکستانی کمیونٹی میں ریحان صدیقی کے موقف پر زور دیتے ہوئے اور درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ممکنہ نتائج کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک اضافی قدم اٹھایا۔