عروہ حسین کی الٹی گنتی شروع ،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

کراچی(نیوز ڈیسک)مشہور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی الٹی گنتی شروع ،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ۔ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں لکھا کہ 34 ہفتے ہوگئے ہیں ،اللہ کا شکر ہے،اتنی خوشی پہلے کبھی نہیں ہوئی،اب الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ یاد رہے کہ ادارکاہ جلد ماں بننے والی ہیں ۔ انہوں نے مداحوں سے دعا کی کہ ان کے ہونے والے بچوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں مداحوں نے بھی خوشی کے ساتھ دعاؤں کے انبا ر لگادئے اداکارہ کے شوہر گلوکار فرحان سعید بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔ شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جس میں دلکش کڑھائی کی گئی ہے اور وہ بالکنی میں ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کسی منظر سے لطف انداوز ہو رہی ہیں۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel