اہم خبریں

ملائیکہ اروڑہ نے شوہروں کو خصوصی مشورہ دیدیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)معروف ادا کارہ ملائیکہ اروڑہ نے شوہروں کوخصوصی مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پروگرام او ٹی ٹی شو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کی تعریف کی اور کہا کہ میں اپنی زندگی میں صحیح شخص کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور انہیں ایک بہت اچھا انسان ملا ہے۔ انہوں نے شوہروں کو مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ اگر آپ کی بیوی یہاں آپ کے ساتھ ہے یا گھر میں آپ کا انتظار کر رہی ہے، تو اس کے پاس جائیں۔ ان کی پوری عزت کریں، آپ کی زندگی میں آپ کی بیوی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اگر آپ کی بیوی خوش ہے تو وہ آپ کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر طرح سے آپ کی مدد کرے گی ۔

متعلقہ خبریں