نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مسٹر پروفیکٹ عامر خان کی بیٹی کی شاد ی تقریبات کا آغاز۔ سوشل میڈیا میں ابتدائی تقریبات کی تصویر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی نوپور شیکھر سے مراٹھی انداز میں ہو رہی ہے ،کیلوان کی تقریب میں ایرا نے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ پھولوں سے بنے زیورات پہنے ہوئے ہیں اور نوپور شیکھر نے پیلے رنگ کا کرتا پہنا ہوا ہے ۔ ہونے والے میاں بیوی پہلے سے ہی دوست ہیں جن کی منگنی پچھلے سال نومبر میں ہوئی تھی۔ ایرا خان اداکار عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔