اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری مشہور اداکار ہ زارا نور عباس نے کہا کہ ڈپریشن بیماری ہے دین سے دوری کا مسئلہ نہیں۔ انہوں نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کو سنجیدگی سے لیا جائےنہ کہ اس کو دین سے دوری کا مسئلہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ جو لوگ ڈپریشن کی وجہ دین سے دوری کو قرار دیتے ہیں اُن کے سامنے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مثال واضح ہے ، ان کا پورا گھرانہ مذہبی تھا جبکہ والد اسکالر ہیں لیکن پھر بھی وہ ذہنی تناؤکا شکار ہوئے ۔