اہم خبریں

موت سے قبل سوشل میڈیا پروائرل تصویر نے امریکی اداکار کی لاش برآمد کروادی

نیویارک(نیوزڈیسک) عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی اداکار کی نہاتے ہوئے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر وائرل تصویر موت کا سبب بن گئی ۔ رپورٹس کے مطابق اداکار میتھیو پیری کی لاش گھر کے گرم پانی کے ٹب سے ملی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق میتھیو پیری کی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر ایک گرم پانی کے ٹب میں پرسکون انداز میں بیٹھا دیکھا گیا ہے ۔ امریکی اداکار نے اپنی یہ تصویر 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگائی تھی اور اب 6 دن بعد گھر کے گرم پانی کے ٹب سے ان کی لاش ملی ، غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری اپنی کامیابی کے عروج کے دوران کئی سالوں تک درد سے نجات دینے والی ادویات اور شراب کی لت میں مبتلا رہے تھے اور انہیں کئی بار ان عادات سے چھٹکارا دلانے والے اسپتالوں میں بھی دیکھا گیا تھا۔میتھیو پیری نے 1990ء کی دہائی میں مشہور ٹی وی شو ’فرینڈز‘ میں کام کیا تھا جس میں وہ چینڈلر کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی شو ’فرینڈز‘ نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ بھی توڑے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش گھر میں گرم پانی کے ٹب سے ملی، انہیں بے ہوشی کی حالت میں پا کر ریسکیو اداروں کو مدد کے لیے طلب کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری کو آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک بڑے گرم پانی کے ٹب میں پُرسکون انداز میں بیٹھا دیکھا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق امریکی اداکار نے اپنی یہ تصویر 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگائی تھی اور اب 6 دن بعد گھر کے گرم پانی کے ٹب میں ہی ان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں