ممبئی(نیوزڈیسک)ممبئی ہائیکورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالت نے فیصلے میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حب الوطنی ملک کے لیے ہے، اس کا مطلب دوسروں سے دشمنی نہیں۔عدالت کے مطابق پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست ثقافتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے برابر ہے، جس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔