مانچسٹر (نیوزڈیسک) انٹر نیشنل ایپا ایوارڈزکی تیسری تقریب میں شرکت کیلئے اداکارشہریار منور،اداکارہ حبا بخاری، عتیقہ اوڈھو، حمائمہ ملک، عمار خان اور کومل میر سمیت متعدد پاکستانی مشہور شخصیات مانچسٹر پہنچی ہیں۔ پاکستان میں نئے چہروں کی قابلیت کو فروغ دینے اور روز افزوں ترقی کے ساتھ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایوارڈز بھی نسبتاً نئے ہیں اور وہ موسیقی، فلموں اور ڈراموں میں بھی ٹیلنٹ کو پہچان رہے ہیں۔ اس بڑی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی شوبز کی کئی اہم شخصیاتکی تصاویر اور ویڈیوز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں۔