کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ، فلسطین کی حمایت مہنگی پڑگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلسطین کے حق اسٹوری شئیر کی تھی جس کے بعد میٹا نے اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ شیڈوبن کردیا ۔ واضح رہے کہ شیڈوبن ہونے کی وجہ سے پوسٹ فالورز تک نہیں جاتی صرف اکاؤنٹ ہولڈر تک ہی رہتی ہے ۔ لیکن اداکا رہ نے فلسطین کے جھنڈے کی ایموجی شیئر کر کے اظہار یکجہتی کردیا۔