اہم خبریں

ادکاربریڈ پٹ نے ہالی ووڈ سے سیمی ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ کرلیا

لندن(نیوزڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ فلم انڈسٹری سے سیمی ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کو حال ہی میں میکسیکو کے ایک تالاب میں نئی گرل فرینڈ انیس ڈی رامون کے ساتھ نیو ایئر مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیو ایئر کے موقع پر اداکار کا اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ یہ سفر ہالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرنے کا منصوبہ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کے پلان بی معاہدے کے تحت ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ​​جینیفر اینسٹن کے ساتھ مل کر قائم کی گئی کمپنی کا 60 فیصد حصّہ فرانسیسی میڈیا کے ایک گروپ کو بیچ دیا گیا ہے۔اداکار اپنی کمپنی کا 60 فیصد حصّہ بیچنے کے بعد اب ہالی ووڈ سے سیمی ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پُرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ بریڈ پٹ اب صرف بطور اداکار ہالی ووڈ میں کام کرتے رہیں گے، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے شو بزنس کا حصّہ نہیں بنیں گے۔ بریڈ پٹ فرانس منتقل ہو رہے ہیں، جہاں وہ وائن یارڈ اور فرنیچر بنانے کے کاروبار پر زیادہ دھیان دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں