اہم خبریں

کیفی خلیل کی کراچی ایٹ فیسٹیول میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید

کراچی(نیوزڈیسک)کہانی سنو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار کیفی خلیل نے کراچی ایٹ فیسٹیول میں پرفارمنس کے دوران حملے کے نتیجے میں اپنے زخمی ہونے کی جھوٹی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے محفوظ ہونے کی اطلاع دی اور انتظامی بد نظمی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کنسرٹ ادھورا چھوڑنے کی وجہ بتائی اور کہا کہ کل جو ہوا اس سے میں کافی پریشان ہوں، اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ ایونٹ کا لطف اٹھانے آئی ہوئی خواتین کو لڑکوں کے گروپ نے ہراساں کیا۔کیفی خلیل نے کنسرٹ کو درمیان میں ہی منسوخ کرنے سے متعلق لکھا ہے کہ میں نے اسی لیے کنسرٹ ادھورا چھوڑا کیونکہ وہاں جو ہو رہا تھا وہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ براہِ مہربانی خواتین کے لیے مناسب انتظام کیا جائے تاکہ اس قسم کے ناگوار واقعات پیش نہ آئیں، لوگ ایسے ایونٹس میں محظوظ ہونے آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں