اہم خبریں

مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی شادی تقریبات ،نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری مشہور اداکارہ وماڈل ماہرہ خان کی شادی تقریبات نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔یہ تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے خوب صورت جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ، میچنگ زیورات اور دوپٹے کا ایک سائٹ پلو کرنے کا انداز بہت پسند کیا گیا ان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی مہندی 29 ستمبر کو ہوئی تھی جبکہ اس کی تصاویر انہوں نے آج جاری کیں ہیں۔

متعلقہ خبریں