نئی دہلی( نیوز ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگ بھی عرفی جاوید کی بے باکی سے متاثر نکلے، اس بچی سے بہت پیار ہے ،یہ نڈر اور بہادر لڑکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار ہنی سنگ نے بھی عرفی جاوید کے اس بے باک انداز کی تعریف کردی، ، اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنا چاہتی ہے،ہمارے ملک کی تمام لڑکیوں کو اس بچی سے اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کا ہنر سیکھنا چاہیئے ، آپ جو چاہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بے خوف ہوکر کریں ، اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس مذہب، ذات یا خاندان سے ہے ، ہر وہ کام نہ کریں جس کا تعلق آپ کے خاندان میں نہ ہو لیکن وہ کام ضرور کریں جسے کرنے کو آپ کا دل چاہتا ہے۔
