ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا۔ بڑے بال، مونچھیں اور خشخشی داڑھی رکھ لی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز عامر خان ممبئی میں اویناش گواریکر کی سالگرہ میں شرکت کیلئے آئے۔تقریب میں لی گئی ان کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ عامر خان نے اپنا پورا حلیہ ہی تبدیل کرلیا ہے۔