اہم خبریں

اے آر رحمان نے شکایت جمع کرانے والےکیخلاف 10کروڑ روپےہرجانے کا دعویٰ کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے خلاف شکایت درج ، عالمی شہرت یافتہ موسیقار نے جواباََ ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا کو10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آر رحمان کو 2018 میں اسی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پروگرام میں پرفارم کرنے کیلئے بک کیا گیا تھا ،لیکن یہ پروگرام آخری لمحات میں منسوخ ہو گیا، اس لیے ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا نے ساڑھے 29 لاکھ معاوضہ واپس نہ کرنے کے حوالے سے اے آر رحمان کیخلاف شکایت درج کرائی اس کے جواب میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار متعلقہ ایسوسی ایشن کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا ۔

متعلقہ خبریں