امجد صابری کے قتل کی خبر سن کر میں زمین پر گرگئی ، مایا خان کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان نے کہا کہ امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ میں موت کی خبر سن کر میری ٹانگوں میں سے جان نکل گئی میں وہیں زمین پر گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان نے امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ میں موت کے حوالے سے کہا کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن شروع کر رہی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ امجد صابری کو قتل کر دیا گیا ہے جو کہ کچھ ہی دیر میں ان کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے اور وہ مسلسل اسی پروگرام کا احصہ تھے ۔ ان کی موت کی خبر سننے کے بعد میری ٹانگوں میں جان نہیں رہی اور میں وہیں گِر گئی پھر میں امجد بھائی کی اہلیہ کے پاس پہنچی وہ امجد صابری کو بچانے کی کوشش میں انہیں ایمبولینس میں ایک سے دوسرے اسپتال لے جارہی تھیں۔