ممبئی( نیوز ڈیسک) بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر ’شاہ رخ خان پر فخر‘ کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ۔ واضح رہے کہ شاہ رخ این جی او نے دہلی کے حادثے کا شکار ہونے والی 20سالہ انجلی سنگھ کے خاندان کو امداد ی رقم ادا کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کی رات نئی دہلی کے علاقے کانجھا والا میں انجلی سنگھ کی موٹربائیک کو گاڑی والے نے ٹکر ماری۔ انجلی گاڑی کے نیچے آگئی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا، اس دوران انجلی گاڑی کے نیچے ہی تھی۔ انجلی اپنے گھر کی واحد کفیل تھی جس میں اس کی والدہ اور بہن بھائی شامل تھے۔ شاہ رخ خان کی این جی او انجلی کی والدہ کے علاج معالجے کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔